پراپرٹی خرید وفروخت بذریعہ مختار عام
Admin
09:19 AM | 2020-01-09
پراپرٹی خرید وفروخت بذریعہ مختار عام سوال: ایک سائل نے اپنا مسئلہ بیان کیا کہ اگر میں ایک پراپرٹی کوخریدتا ہوں اور رجسٹری نہیں کرواتا اور اس کا مختار نامہ عام بنوا کر رجسٹر کروالیتا ہوں ۔ اگرمختار فوت ہوجائے تو میں کیا کروں گا؟ حل : بھئی مختار نامہ عام کی حیثیت تب تک ہے جب تک مختار زندہ ہے اختیار دہندہ زندہ ہے اختیا ر دینے والا اور جس کو اختیار دیا گیا ان دونوں میں سے کوئی بھی فوت ہوجاتا ہے تو مختار نامہ عام بالکل بوگس، مختار نامہ عام با لکل ختم ہوجاتا ہے لیکن میں ان بہن بھائیوں سے مخاطب ہوں جو پراپرٹی کو خریدنے کے بعد اس کے عوض مختار نامہ عام لے لیتے
ہیں اب قبضہ پراپرٹی کے ان کے پاس مکمل ادائیگی انھوں نے کردی رجسٹری نہیں کروائی انتقال نہیں کروایا کہ پیسے نہیں ہے یا کاروباری نقطہ نظر سے کہ میں پیسہ کیوں خرچوں میں مختار نامہ عام لے لیتا ہوں میں آگے فروخت کر کے میں اپنا یہ پیسہ بچاءوں ۔ بھئی بے شمارمقدمے التوا میں پڑیں ہیں دو سے تین مقدمات بھی اس نوعیت کے کئے ہوئے ہیں اچھی قسمت ہے میری کہ میں نے ہر میدان میں کام کیا ہوا ہے اور میں شکرگزار ہوں اپنے اُستاد کا میرے اُستاد نے میرے پے بڑا ہی بھروسا اور اعتماد کیا مجھ سے ہر کام کروایا اور بلا جھجک کروایا ۔ بھئی جب آپ کوئی پراپرٹی خرید کرتے ہو اور اپنے نام انتقال نہیں کرواتے اور اس کا مختار نامہ عام لے لیتے ہو تو بھئی یہ بات اس مختار نامہ عام میں لکھوالیا کریں قانون اس کی اجازت دیتا ہے جب مختار نامہ عام میں یہ بات لکھوانی ہے نہ کہ یہ میری پراپرٹی ہے ملکیتی ہے میں اس کو اختیارات دے رہا ہوں کہ یہ اس کو بیچے اور بیچنے کے بعد اس کے پیسے مجھے دے وہاں پے یہ ترمیم کرلے یہ میری پراپرٹی ہے اور میں نے کل زرثمن وصول کرلیا ہے اختیار دہندہ سے میں نے جس کو اختیار دے رہا ہوں میں نے اس سے کل زر سمن وصول کرلیا ہے میں اس کو اپنا مختار عام مقرر کررہا ہوں یہ جس کو چاہیے بیچے اور اسکا زرثمن اپنے تصرف میں لے کے آئے اپنے پاس رکھے مجھے کوئی اعتراض نہیں ۔ یہ لائن لکھنے سے آپ کو تحفظ ہے ۔ اگر اختیار دینے والا فوت ہوگیا تو وہی مختار نامہ عام آپ کا فروخت کرنے کا معاہدہ ہوگا آپ کا تحفظ ہوگا اس ایک فقرے سے اگرمختار اختیار دینے والا وفات پا جا تا ہے تو اس ایک لائن کی مد سے اس کے تمام قانونی وارث اس کے پابند ہیں کہ وہ پراپرٹی آپ کے نام ٹرانسفر کریں یا جس کو آپ کہہ رہے ہیں اس کے نام ٹرانسفر کرئے اگر وہ انکار کرتے ہیں تو آپ دیوانی دعویٰ کرسکتے ہیں اور وہ دیوانی دعویٰ یہ نہیں ہے کہ دادا کر رہا ہے اور پرپوتا جیت رہا ہے ۔ قبضہ آپ کے پاس ہے قبضہ کو آپ میون کررہے قبضہ آپ کو مل جانا ہے اس کے بعد یہ مہینوں کی گیم ہے سالوں کی نہیں آتے ہیں سو دفعہ آئیں نہیں آتے سابقہ پارٹی ہو ں گے ڈگری ہوگی آپ کے نام ٹرانسفر ہوجائے گی ۔ اسلئے اس بات کا خیال رکھا کریں کہ وکلاں برادری سے بھی میری گزارش ہے کہ اول تو مسئلہ ہی یہی ہے یہ جو عدالتیں ناپسندیدہ مقدمات سے بھری ہوئی ہیں نہ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ عام سائل قانونی مشورہ لینا ہی نہیں چاہتا عام سائل جو ہے وہ کہتا ہے میں نے بھئی آپ نے دس کڑوڑ کی پراپرٹی خرید رہے ہیں اگر ایک لاکھ روپیہ اس میں سے کسی اچھے قانونی مشیر کو آپ اپنی سرمایہ کاری کردیں ایک لاکھ روپیہ آپ کو دینا ہے میری یہ ساری دستاویزات جو ہے نہ وہ تیار کردیں ۔ میں لفظ استعمال کررہا ہوں اچھے وکیل کی ایماندار وکیل کی آپ اسکو انویسٹ کردیتے ہیں وہ آپ کی دستاویزات مکمل کردیتا ہے آپ کو ساری زندگی کا سکون ہے لیکن ہم کہتے ہیں کہ ہم نے دو ہزارروپیہ وثیقہ نویس کو دے کے تو یہ سارا کام کروانا ہے اس کے خمیازے بگھتے ہیں آپ ۔ اب دیکھے ایک دستاویز ہے دستاویزکو ثابت کرنے کے لئے قانون کہتا ہے دو گواہ ہونے لازمی ہیں اب وثیقہ نویس جب گواہ خانے میں آتا ہے اس کی حیثیت اور جب ایک وکیل گواہ خانے میں آئے گا اس دستاویز کی عملدرآمد کو ثابت کرنے کے لئے دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔ وثیقہ نویس نے اس وقت آپکو بلیک میل کرنا ہے اور کرتے ہیں وکیل نے آپ کو بلیک میل نہیں کرنا وکیل کا اپنا ایک وقار ہوتا ہے اس کی اپنی عزت ہے کہ یہ دستاویزات میں نے تیار کی ہوئی ہے یہ دستاویزات میرے سامنے ہوئی ہے ۔ یہ میرے کالے کوٹ کو چیلنج ہے اسلئے خُدارا خُدارا اس بارے میں دیکھیں کہ جب بھی آپ اپنی کوئی ٹرانزیکشن کرتے ہیں تو کوشش کریں کہ قانونی مشورہ لے لیں وہ آپ کے لئے بہت ضروری ہوگا ۔ اُمید کرتا ہوں کے میں نے اس سوال کا جواب کہ اگر میں نے سیل پرچیز میں کوئی پراپرٹی لی ہے میں نے ایک پراپرٹی کو پرچیز کیا ہے تو میں اس کا مختار نامہ بنوا لیتا ہوں مختار نامہ رجسٹر کروالیتا ہوں تو کل کو وہ فوت ہوجائے تو میں کیا کروں گا؟تو بھئی یہی اسکا بہترین حل ہے اور اسی میں سارا کچھ ہے ایک اور میں بات بتاتا جاءوں مختار نامہ عام کے بارے میں ۔ مختار عام اگر تفویز کیا جاتا ہے کسی شخص کو وہ شخص اسکا بلڈ ریلیشن ہے اسکا بھائی ہے ، اسکا بیٹا ہے، اسکا بھتیجا ہے خونی رشتہ ہے تو وہ اس مختار نامہ عام کی بنیاد پے وہ جائیداد کسی اپنے خونی رشتے کو نہیں ٹرانسفر کر سکتا یہ قانونی کدگن ہے ایسے بھی معاملات ہوئے ہیں کہ بھائی نے بھائی کو مختار عام کر دیا اور بھائی نے بھائی کو یابھائی نے اپنے بیٹے کو جو ہے وہ کردیا تو اس کو عدالتوں میں تعریف نہیں کی گئی ۔ اُمیدکرتا ہوں کہ میں نے آپ کے سوال کا جواب دے دیا ہے ۔
Leave a comment